مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ کو خیر باد کہہ دیا

مائیکروسافٹ کے ڈیوائس چیف نے اعلان کیا ہے کہ نوکیا ایکس اینڈرائیڈ پروجیکٹ ختم کر رہی ہے ۔مستقبل میں نوکیا ایکس کے ڈیزائن اینڈرائیڈ سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر منتقل کر دیے جائیں گے ۔لیکن نوکیا ایکس کی سپورٹ اور فروخت بہرحال جاری رہے گی جوکہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔
نوکیا ایکس ایل کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے مگر امید ہے کہ اس کی فروخت بھی ابھی جاری رہے گی ۔مگر عین ممکن ہے کہ نئی پالیسی کے تحت اس کو کینسل بھی کردیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کے سی-ای-او ستیا نڈیلا کی طرف سے اکیس جولائی کو بھیجی جانے والی ای-میل میں اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سال 18000ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
ان ملازمتوں کی کمی کے ساتھ نوکیا ڈوائس اور سروس یونٹس 12،500 کوگ بھی کم کردے گی اگلے چھ ماہ ان سب کو مطلع کردیا جائے گا اور علیحدہ کی پیکج بھی موصول ہوجائے گا۔ان 12500 ملازمتوں میں فیکٹری کے کارکن اور آئی ٹی پیشہ ور دونوں ہونگے ۔