”اصلی گولی“-ایک مثبت قدم

اصلی گولی ایک نیا پاکستانی ٹیکنالوجی سٹارٹ اَپ ہے ۔جو آئی ٹو آئی کی حمایت پر چل رہا ہے ۔اصلی گولی نے سٹارٹ اَپ ایشیاء سنگاپور میں حصہ لیا ۔یہ حصہ لینے والا واحد ادارہ تھا جو فائنل میں پہنچا ۔فائنل میں پریسنٹیشن دینے اور جج صاحبان  کے سوالوں کے بعد دوسرا رن اَپ قرار دیا گیا۔جبکہ مقابلہ   ہانگ کانگ کےسٹارٹ اپ بِندو نے جیتا۔

اصلی گولی ایک سٹارٹ اَپ ہے جو پاکستان میں جعلی دوائیوں کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے ۔اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا ، اصلی گولی پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو منفرد کوڈ جاری کرےگی جو وہ ہر میڈیکل بوکس پر چسپاں کرے گی ۔جب صارف بازار سے دوائی خریدے گا تو اس پر موجود کوڈ اصلی گولی والوں کو میسج کر دے گا ۔اسکے جواب میں اصلی گولی والے بتائیں گے کے یہ گولی اصلی ہے یا نقلی ۔اس سے پاکستان میں جعلی دوائیوں کی روک تھام میں کافی مدد ملے گی ۔اصلی گولی والوں کے مطابق اس وقت پاکستان میں ۲۵ فیصد ادویات جعلی ہیں۔