ھائی بلڈ پریشرسے چھٹکارا- کیاواقعی؟؟

بلڈ پریشر کیا ہے؟

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک عام مرض بن چکا ہے جس میں شریانوں میں بہتے خون کا دبائو بڑھ جاتا ہےاور دل کو ضرورت سے زیادہ  کام کرنا پڑتا ہے۔یہ غیرمعمولی حالت انسان  میں حملہ قلب فالج اور امراض گردہ جنم لینے کا امکان بڑھا دیتی ہے۔

علاج:

تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیتون جس کا ذکر قرآن مجید میں سات مقامات پر آ یا ہے،کے تیل میں خاص قسم کے فیٹی ایسیڈ کثرت سے پایا جاتا ہے اور یہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈپریشر کے خلاف نہایت موثر ثابت ہوتا ہے۔پالک، سیلری یا اجوائن خراسانی اور گاجروں میں قدرتی طور پر بہت زیادہ نائٹریٹس پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کے مغز یا گِری یا خاص قسم کے پودوں کے پھلوں کے بیج اور زیتون کے تیل میں پایا جانے والا فیٹ صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ زیتوں کے تیل میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ زیتون کا زیادہ استعمال خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا توازن بگڑنے نہیں دیتا ہے۔یہ ہائیبلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے خلاف نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

احتیاط:

آج کی مصروف زندگی میں بہت سے مرد و زن کو ورزش کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ یوں نہ صرف موٹاپا چمٹتا ہے،بلکہ  بلڈپریشر بھی بڑھتا ہے۔ لہٰذا مصروفیت جتنی بھی ہو، ورزش کرنا نہ بھولیے۔دن میں 30منٹ ورزش کیجیے اور موٹاپے و ہائی بلڈپریشر ک ودور رکھیےورزش کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کی نالیاں کھولتی ہے۔ یوں شریانوں اور نسوں میں خون کا دبائو نارمل رہتا ہے۔ لہٰذا باقاعدگی سے ورزش آپ کو صحت مند رکھے گی۔