تعلیم ، ایپ اور بلاگز

دی آئی کیو ٹیسٹ

پلیٹ فارم: آئی آپریٹنگ سسٹم

یہ ایپ کسی بھی شخص کے آئی کیو (ذہانت) کو ماپنے کیلئے استعمال ہو سکتی ہے بلکہ اس کے آئی کیو میں خاطر خواہ اضافے کا بھی باعث بنتی ہے۔یہ انسان کی ذہانت کے بارہ شعبوں کا امتحان لیتی ہے۔اسکی کمزوریاں  بھی بتاتی ہے۔یہ ایپ طلباء کو موٹیویٹ کرنے اور بہتر سکور کرنے کا جذ بہ جگاتی ہے۔

وٹ پیڈ

پلیٹ فارم :  اینڈرائیڈ ، آئی آپریٹنگ سسٹم

یہ ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی کتابیں ،  ٹیکسٹ بکس، پسندیدہ کتب  دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں  بلکہ ہزاروں عمدہ کتب تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔اسکی بہت سی کیٹیگریز ہیں جو یوزر کو اسکی مطلوبہ کتاب تک پہنچنے مدد دیتی ہیں ۔اپنی مطالعہ کی عادت کو دوبارہ تازہ کرنے کیلئے  یہ ایک بہترین ایپلی کیشن ہے۔

تعلیمی بلاگز

نیکسٹ سٹیپ فارورڈ

نیکسٹ سٹیپ فارورڈ نے پاکستان  کی بہترین تعلیمی بلاگ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔یہ سائنس اور تعلیم کے شعبہ جات پر زیادہ توجہ دیتی ہے۔اس میں تازہ ترین خبریں نئی تعلیمی پالیسیوں کے بارے میں معلومات ،کالم اور بہت سی دوسری اشیاء ہیں جو طالب علموں کو پڑھائی میں مدد دیتی ہیں ۔

آئی وانٹ ٹو ٹیچر فور ایور

اس بلاگ میں بہت سی معلومات ،آئیڈیاز،اور موٹیویٹ کرنے والا بہت سا مواد ہے جو لوگوں خاص کر کے اساتذہ کرام کو کلاس کے اندر اور باہر بہت مدد فراہم کرتا ہے۔