گیمنگ ویب سائٹس – جنہوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی

ویڈیو گیم انڈسٹری بلاشبہ اربوں کے حساب سے ریونیو پیدا کر رہی ہے ۔گزشتہ کچھ سالوں میں ویڈیو گیمز سے مطلقہ صحافت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ اور انٹرنیٹ پر اس شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ۔ ویب سائیٹس نے اس فیلڈ کی ترقی اور ترویج میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چند سائیٹس نے تو  آن لائن گیمنگ کا دھارا ہی بدل دیا ہے۔آج ہم  ایسے ہی چند بڑے کھلاڑیوں کی بات کریں گے جنہوں نے  ویڈیو گیمنگ  صحافت کا رخ ہی بدل دیا۔

گیم سپاٹ

گیم سپاٹ ۱۹۹۶ ء میں لانچ ہوئی۔گیم سپاٹ نے آن لائن ویڈیو گیمنگ سروس کو وہ شکل دی جو ہم آج دیکھتے ہیں۔اتنے سالوں میں اس نے تازہ تریں خبروں ، ریویوز، فارمز ، گیمنگ چیٹس، بلاگنگ اور انٹرویوز کی مدد سے اپنے اثرو رسوخ میں بے پناہ اضافہ کیا ۔اس کے پاس ایک بڑی تعداد میں انٹرنیٹ ٹریفک موجود ہے ،اس نے بہت سی حریفوں کی موجودگی میں  بھی فیس بک اور فارمز کے پلیٹ فارموں سے اپنی ساخ بنائے رکھی ۔جب نئی خبروں اور سپر ہاٹ موضوعات کی بات ہو تو گیم سپاٹ سے اوپر کوئی نہیں

گیم ٹریلر

گیم ٹریلر کے پاس سب سے بڑی آن لائن گیمنگ مواد کا زخیرہ ہے۔استعمال کنندہ ریویوز،پریویوز ،انٹرویوز اور ٹریلرز کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھ اور ڈانلوڈ کر سکتے ہیں ۔ممبر حضرات اپنے ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔اسکے علاوہ فارمز پر تبصروں(کمنٹس) کی سہولت تو ہر وقت موجود ہے ،آپ اس کے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ بڑے ایونٹ کو براہ ِ راست بھی نشر کرتا ہے ۔

سکریو اٹیک

سکریو اٹیک  بڑے فخریہ انداز میں اپنے آپ کو طاقت ور ترین گیمنگ آن لائن کمیونیٹی بتاتیہے۔اس کو پروفیشنل گیمرز کی ایک بڑی تعداد چلاتی ہے ۔حقیقتاً یہ  ایک بڑی طاقت ور کمیونیٹی ہے جو اپنے ممبرز کو مختلف گیمز پر ریویو لکھنے اور اپنا مواد شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔

آئی جی این

ائی جی این ایک آل راونڈر ہے۔آپ یہاں پر تاز ہ خبریں ، فلمیں ، ٹی وی شوز، ویڈیو گیمز ، کومک بکس اور دوسری بہت سی ملیں گی۔۱۹۹۶ء میں جب یہ  وجود میں آئی تو اس نے صرف ویڈیو گیمنگ سے  ہی شروعات کی تھی لیکن وقت کےساتھ ساتھ یہ اپنا دائرہ کا ر بڑھاتی رہی۔IGN  اپنے دیکھنے والوں تک اچھی کوالٹی کی خبریں ، ریویوز اور ویب شوز پہنچاتی ہے،جو اس کے اپنے ہوتے ہیں۔اس کی ماہانہ ٹریفک لگ بھگ ۲۴ ملین کے قریب ہے۔

دیگر

ان سایٹس کے علاوہ بھی اور بہت سی سایٹس ہیں جو بہت سی اچھی سروسز فراہم کرتی ہیں ۔ آپ ان سائٹس کو بھی ضرور چیک کی ۔جئے

Machinima

1UP.com

Giant BomB

Destructoid

Comments for testing